تازہ ترین

بدقسمتی سے حکمرانوں کی عدم توجہی اوربھارتی ناجائزقبضہ کی وجہ سے کشمیری مسلمان طویل عرصہ سے آزادی کے سورج کوتڑپ رہے ہیں ؛۔ مولاناجمشیداحمد

چترال( نمائندہ آوازچترال)پانچ فروری کوچترال میں جماعت اسلامی اورملی مسلم لیگ کے زیرانتظام یوم یکجہتی کشمیرکیImage may contain: 14 people, crowd and outdoor مناسب سے ریلی نکالی گئی جس کی صدارت امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمدنے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہاکہ بانی مملکت خدادادپاکستان ،بابائے قوم محمدعلی جناح کے ارشادات کے مطابق کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے۔مگربدقسمتی سے حکمرانوں کی عدم توجہی اوربھارتی ناجائزقبضہ کی وجہ سے کشمیری مسلمان طویل عرصہ سے آزادی کے سورج کوتڑپ رہے ہیں تقسیم ہندکے فارمولے Image may contain: 1 person, crowd and outdoor،اقوام متحدہ کی قراردادروں ،جغرافیائی حالا ت اوردیگرکئی عوامل کشمیرکے پاکستان کاحصہ ہونے کی شہادت پیش کررہے ہیں۔بھارت محض طاقت کے زورپرقبضہ جمارکھاہے۔اورپاکستانی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے کشمیرکی آزادی کایہ اہم ترین مسئلہ اقوام عالم کی آنکھوں سے اوجھل ہوکررہ گیاہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے Image may contain: 3 people, crowd, beard and outdoorکہ کشمیرکے مسئلے کواقوام عالم کے سامنے زندہ کرنے کے لئے حکومت غیرمعمولی طورپراقدامات اٹھائے ۔اورپیہم کوششوں سے کشمیریوں کے لئے حق خودادیت کی حصولی کوممکن بنانے کی سعی وجہدکرے۔ریلی سے امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد،امیرجماعت اسلامی سب ڈویژن چترال عتیق الرحمن،مولانااسرارالدین الہلال،امیرپاکستان دفاع کونسل چترال محمدعمران،محمدیحییٰ اوردیگرنے خطاب کئے۔Image may contain: 6 people, people smiling, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button