تازہ ترین

وزیراعظم میں ہوں،عدلیہ کی تضحیک کیوں کی؟ن لیگ کے اہم رہنما پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی برہم،معافی مانگنے کی ہدایت کردی

  اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ ٗ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہے ٗ اگر طلال چوہدری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کر نی چاہیے ٗوزیر اعظم میں ہی ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں ٗ امید ہے الیکشن وقت پر ہی ہونگے ۔اتوار کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ ٗ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہےاگر طلال چودھری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کرنی چاہئے۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتےہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی غلط بات کہی ہے تو قبول نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ وزیر اعظم میں ہی ہوں، اس میں کوئی شبہ نہیں ٗانہوں نے اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو رد کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شخص کی پالیسیاں نہیں ہوتیں، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button