تازہ ترین

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا آیون کا دورہ ، مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی

چترال (محکم الدین) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایون , کالاش ویلیز اور بروز کیلئے بجلی کی فراہمی اور ایون کو سیلاب سے محفوظ بنانے سے متعلق مطالبات پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کے رائے کا اظہار کیا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر اپنے دوست شہزادہ مقصودالملک کی رہائش گاہ قلعہ ایون میں ایون اور بمبوریت کے عمائدین پر مشتمل وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .  جس کی قیادت میزبان شہزادہ مقصودالملک خود کر رہے تھے . وفد میں سید مظفر علی شاہ جان,حاجی خیرالاعظم, عبدالمجید قریشی,جندولہ خان,حاجی عبدالرحمن, حاجی محمد داود ,شاکرالدین,وجیہ الدین اور سہیل اعظم شامل تھے . Image may contain: 4 people, people smiling, people standing and outdoor حاجی خیرالاعظم نے اس موقع پر وزیر اعظم کو روایتی چترالی چوغہ اور ٹوپی پہنایا. اور ایک البم پیش کی .جس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وہ یادگار تصویریں تھیں جب میاں نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلی کی حیثیت سے چترال کادورہ کیا تھا . وفد کی نمایندگی کرتے ہوئے شہزادہ مقصودالملک نے علاقے میں بجلی اورایون کو  سیلاب سے محفوظ بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا.اور قلعہ ایون سے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی . جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیاوزیر اعظم تقریبا تین گھنٹے تک قلعہ ایون میں قیام کیا. اور ایون قصبے کا نظارہ کیا.  اس موقع پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین , چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعودالملک اور شہزادہ سراج الملک بھی موجود تھے. درین اثنا وزیر اعظم کے دورہ ایون پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے . اور توقع ظاہر کیا ہے . کہ یونین کونسل ایون کی سطح پر جو مطالبات وزیر اعظم کو پیش کئے گئے ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گاImage may contain: 2 people, people sitting, hat and outdoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button