تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
فروری03 ہفتہ۔ مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔ ابھی کئے گئے اقدام مستقبل قریب میں بہتر نتائج دے سکیں گے۔ کام اور تفریح میں بہتر تفریق کر سکیں گے۔
برج ثور
فروری03 ہفتہ۔ ازدواجی زندگی سے متعلقہ معاملات احسن طریقے ے حل ہو سکیں گے۔ جذبات پر قابو رکھئے ورنہ اختلافات قائم ہو سکتے ہیں۔ جائیداد سے متعلقہ معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔

برج جوزا
فروری03 ہفتہ۔ کاروباری معاہدے طے کرتے وقت محتاط رہیں بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ ذمہ داری اور فرض شناسی جیسی خوبیاں پیدا ہونگی۔ کیرئیر سے متعلق مسائل پیش آسکتے ہیں۔
برج سرطان
فروری03 ہفتہ۔ مصروفیت میں سے کچھ وقت گھر کی تزئین و آرائش کیلئے نکال سکیں گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ عزیز و اقارب کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
برج اسد
فروری03 ہفتہ۔ گھریلو معاملات طے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے اور جلد بازی سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔ دوسروں کے مشورے کے بجائے خود کیا گیا فیصلہ فائدہ مند رہے گا۔
برج سنبلہ
فروری03 ہفتہ۔ کام میں بہتری آ سکے گی۔ اہم کاروباری معاہدے مستقبل میں فائدہ مند رہیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہونے سے حالات میں بہتری آئے گی۔ مقاصد کے حصول میں درپیش رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔
برج میزان
فروری03 ہفتہ۔ شریک کار کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا۔
برج عقرب
فروری03 ہفتہ۔ غیر متوقع جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔ غیر مستحکم رویہ رہے گا۔ کاروباری ذمہ داریوں میں خاص احتیاط برتیں۔ عشق و محبت اور آرٹ سے متعلقہ امور حساس رہیں گے۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔

برج قوس

فروری03 ہفتہ۔ مستحکم فیصلے میں پختگی اور تعلیم کے شعبے میں دلچسپی رہے گی۔ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکتا ہے۔ سوچ بہتر رہے گی۔ کام کو سراہا جائے گا۔ فنکارانہ صلاحیتیں اُجاگر ہوسکتی ہیں۔
برج جدی
فروری03 ہفتہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

برج دلو
فروری03 ہفتہ۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج حوت
فروری03 ہفتہ۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button