تازہ ترین
زرداری کی باری آ گئی، چیف جسٹس نے ایسا حکم دیدیا جو آصف علی زرداری نے سوچا بھی نہ ہو گا
فروری 1, 2018
192 ایک منٹ کی پڑھائی

سلام آباد ( آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوئس بینک اکاﺅنٹس میں پاکستانیوں کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے بھجوائے گئے پیسوں پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر)، سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سوئس بینکوں میں پڑی رقم سے متعلق 2 ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔جنوری کے مہینے میں ٹیکس حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے نظرثانی شدہ معاہدے کے دائرہ کار میں ماضی میں بھیجی گئی رقوم نہیں آتیں، اس وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے سوئٹزر لینڈ میں رکھے گئے 200 بلین ڈالر ایک راز ہی رہیں گے۔ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ممبر ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ”نظرثانی شدہ معاہدے کا دائرہ کار جنوری 2018ءسے بیرون ملک بھجوائی گئی رقم تک ہی ہے۔وہ پاکستانیوں کی جانب سے سوئٹزرلینڈ میں رکھی گئی رقم سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا ” معلومات کا تبادلہ جنوری سے شروع ہو جائے گا لیکن معلومات کے حصول کی یہ کوشش صرف ممکنہ لین دین سے متعلق ہی کی جا سکتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق سوئس بینکوں میں رکھے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانا ایف بی آر کے دائرہ کار میں آتا ہے اور نہ ہی ڈبل ٹیکس سے بچنے سے متعلق نظرثانی شدہ معاہدے میں ایف بی آر کو اس کا مینڈیٹ دیا گیا ہے
Facebook Comments
فروری 1, 2018
192 ایک منٹ کی پڑھائی