تازہ ترین
لواری ٹاپ پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) لواری ٹاپ پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والے باپ بیٹا ہیں . جو لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل ٹاور کے چوکیدار تھے. جن کی شناخت نورالدین ولد پاچہ گل اور عبیداللہ ولد نورالدین سے کی گئی ہے جن کاتعلق نغر دروش سے ہے. جمعرات کے روز وہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے جب لواری ٹاپ کے قریب پہنچے .تو اچانک اوپر برف کاتودہ گرا . جس سے باپ بیٹا تودے کے نیچے دب گئے .جبکہ تیسرا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا ۔اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ذرائع کے مطابق ابھی تک کوئی امدادی کاروائی شروع نہیں کی گئی ہے
Facebook Comments