تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ سی سی ڈی این وفد کی کمشنر ملاکنڈ سے ملاقات

چترال ( آوازچترال نیوز   ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک(سی سی ڈی این) کے چیئرمین سرتاج احمد خان کی قیادت میں چترال کے نمائندگان کا ایک وفد بد ھ کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سے ان کے دفتر سوات میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں چترال کے چند چیدہ مسائل کمشنر کے نوٹس میں لائے گئے۔ جن میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کا خاتمہ، چترال میں کرش پلانٹ مالکان کے مسائل اوردروش میں گزشتہ مہینے آتشزدگی کے نتیجے میں نقصانات کا معاوضہ شامل تھے۔ کمشنر نے کرش پلانٹ مالکان کے مسائل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کرش پلانٹ کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کرش پلانٹ مالکان کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔دروش آتشزدگی کے سلسلے میں کمشنر نے بتایا کہ انھوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ صوبائی حکومت کو بھیج دیا ہے ۔ چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے خاتمے پر کمشنر نے وفد کو بتایا کہ وہ اپنے علاقے کے نمائندگان کے زریعے اسمبلی میں قانون سازی کیلئے آواز اُٹھائیں تاکہ اس سلسلے میں پسماندہ علاقوں کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے۔ ان مسائل کے علاوہ دیگر امور کے حل کیلئے بھی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button