تازہ ترین

5 فروری کو یو م یکجہتی کشمیر کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے منانے کا فیصلہ؛۔مولانا امان اللہ حقانی اور دیگر

پشاور ( آوازچترال نیوز ) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے قائدین کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمان ، سابق صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف)مولانا امان اللہ حقانی اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 5 فروری کو یو م یکجہتی کشمیر کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے منانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی جے یو آئی (ف) کے صوبائی دفتر رنگ روڈ سے شروع ہوگی اور دلہ زاک چوک تک جائے گی جہاں پر جلسہ ہوگا ۔ ریلی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے کا امن شدید خطرات میں گھرا ہواہے ۔ کشمیر ی عوام پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ا یک طرف کشمیری پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ، بھارتی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہورہے ہیں،جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کے سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ پشاور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر ی عوام سے یکجہتی کے لیے 5 فروری کو کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button