تازہ ترین
مقتول میڈیکل طالبہ عاصمہ کی بہن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ایسے ایسے انکشاف کر دیئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
جنوری 31, 2018
130 ایک منٹ کی پڑھائی

کوہاٹ ( آوازچترال آن لائن )کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا ملزم مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتار کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور ملزم کو واپس لانے کیلئے کیس وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا تاہم نوجوان طالبہ کی بہن نے ویڈیو بیان جاری کر کے انتہائی حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ میری بہن عاصمہ رانی کو ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا،پولیس اور آفتاب عالم کو علم تھا کہ ملزم دھمکیاں دے رہا ہے، مجاہد آفریدی نے پہلے سے ہی سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا،ملزم پی ٹی آئی کے رہنما کا بھتیجا اور ارب پتی ہے اس لیے پولیس نے نہیں پکڑا،آفتاب عالم کو علم تھا کہ اسکا بھتیجا عاصمہ کو تنگ کر رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ عاصمہ سے شادی نہ ہوئی تو پورے خاندان کو ختم کر دونگا،ماں نے عاصمہ کو قتل کرنے کی دھمکیوں سے پولیس کو آگاہ کیا، مجاہد آفریدی نے پہلے بھی عاصمہ کو راستے میں روکا اور پرس چھیناتھا،پولیس نے ملزم کے فرار ہونے تک رپورٹ تک درج نہ کی،قاتل کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ذمے دارخیبرپختونخواحکومت ہوگی،آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف دلائیں،میرا خاندان غیر محفوظ ہو چکا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
Facebook Comments
جنوری 31, 2018
130 ایک منٹ کی پڑھائی