تازہ ترین

آرڈی ڈی چترال کے142کاموں کے ٹینڈر میں سب سے زیادہ سلیم خان اور بی بی فوزیہ کے حلقہ میں رکھے گئے ہیں۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال( نمائندہ آوازچترال)آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی فنانس سیکرٹری اور فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں اہلیان تورکہو کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30جنوری 2018کے مشرق اخبار میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال(آر ڈی ڈی) نے 142کاموں کے ٹینڈر کے لئے جو اشتہار جاری کیے ہیں اُن کاموں میں سب زیادہ لوٹکوہ ایم پی اے سلیم خان کے حلقہ میں اور اس کے بعد ایم پی اے بی بی فوزیہ کے حلقے میں رکھے گئے ہیں اور ان 142کاموں میں سے تورکہو کوصرف ایک کام جامع مسجدکھوت کو دیا گیا ہے باقی پورے تورکہو کو محرو م رکھا گیا ہے۔جو عوام تورکہو کو ہرگز منظور نہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کے خلاف تورکہو کے عوام احتجاج کرینگے اور اگر حالات خراب ہوگئے تو اس کی تمام تر زمہ داری آر ڈی ڈی کے حکام،ایم پی اے فوزیہ بی بی اور ایم پی اے سلیم خان پر ہوگی۔اس امتیازی اور ناروا سلوک کے خلاف متعلقہ حکام توجہ دیں۔اور یہ بھی دیکھیں کے کندوجال روڈ کے لئے کتنا رقم مختص کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلافت تورکہو کے یوسی اور وی سی ناظمین کے ساتھ مشورہ کرکے بھرپور احتجاج کیاجائیگااور مساوی سلوک کرنے والوں کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑی جائیگی۔اُنہوں نے ایم پی اے اپر چترال سردار حسین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال کے لئے مذکورہ پراجیکٹ میں کوئی خاص رقم نہ رکھنے کی وجہ سے سردار حسین نے اپنے حلقہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔وقاص احمد ایڈوکیٹ نے اس ناانصافی کے خلاف محکمہ نیب سے کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button