تازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کاروائی ،چائلڈ پورنو گرافی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا رکن جھنگ سے گرفتار ۔

اسلام اۤباد: ایف آئی اے کی بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئےچائلڈ پورنو گرافی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا رکن جھنگ سے گرفتار ۔چائلڈ پورنوگرافی کے بین الااقوامی گرو ہ کے رکن تیمور مقصود عرف تماق کی گرفتاری انٹرپول اوٹاوا کی درخواست پر عمل میں آئی ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جھنگ کا رہائشی ہے ۔ملزم کا چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے نیوزی لینڈ ،سویڈن اور امریکہ میں مقیم گروہ کے ارکان سے ڈیٹا کے تبادلے کا انکشافایف آئی اے نے یہ کاروائی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت اور ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نگرانی میں کی۔ڈی جی ایف آئی اے کو کینیڈین حکومت کی جانب سے انٹر پول اوٹاوا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کے لئے معاونت کی درخواست ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کی ٹیم نے ملزم کے ڈیجیٹل میڈیا سے چائلڈ پورنوگرافی کے شواہد حاصل کرلئے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلاٹ طلب کرلی گئیں پاکستان میں مزید ارکان کا سراغ لگانے کےلئے ملزم کے قبضہ سے برآمد ہونیوالے ڈیجیٹل میڈیا کا تفصیلی فرانزک اینالسز کیا جارہا۔انٹرپول اوٹاوا نے ایف آئی اے سے انکرپٹڈیو ایس بی، جس میں سکرین شاٹس اور انٹرنیٹ پروٹوکول لاگس شامل تھے، کے ذریعے ڈیٹا شیئر کیا ۔ایف آئی اے نیشنل رسپانس سنٹر فار سائبر کرائمز ہیڈ کوارٹرز اسلام نے مذکورہ معاملہ این آر تھری سی لاہور کو مزید کارروائی کےلئے ارسال کیاتھا ۔ایف ائی اے نے معاملہ کی باقاعدہ انکوائری اور ابتدائی تحقیقات کے بعدملزم تیمور مقصود عرف تماق کیخلافPECAکی سیکشن 22 کے تحت تھانہ سائبر کرائم سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 18/2018 درج کی ۔
انٹرپول اوٹاوا کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور امریکہ میںمختلف چیٹنگ گروپس مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے ڈیٹا شیئر کرتے تھے۔ڈیٹا کے تجریئے سے مزید بات سامنے آئی کہ بچوں کی عریاں اور فحش تصاویر کا تبادلہ بھی کیا جاتا تھا۔انویسٹی گیشن انٹرپول اوٹاوا کی جانب سے نیشنل چائلڈ ایکسپولائی ٹیشن سنٹر (NCECC) کی درخواست پر انٹرپول اوٹاوا کی تحقیقات کے مطابق نٹرنیٹ پروٹوکول لاگس کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی کا ڈیٹا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ٹرانسفر اور شیئر کیا جارہا تھا ۔
ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ ملزم مذکورہ ایپلی کیشن (تماق )پی ٹی سی ایل کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے استعمال کرتا تھا ۔ایف ائی اے نے تماق کے زیر استعمال ای میل ایڈریس کا بھی سراغ لگالیا ۔ملزم کا پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کنکشن ،جس موبائل نمبر پر رجسٹرڈ تھا ، ایف آئی اے نے اس کا بھی پتہ لگالیا َ۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ سم محمد مقصود کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ٹھوس شواہد ملنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے ملزم تیمور مقصود عرف تماق کو گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی کا ڈیٹا نیوزی لینڈ ،سویڈن اور امریکہ میں مقیم نیٹ ورکس سے شیئر کرتا تھا ۔ایف آئی اے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم نے مزید اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذہنی اطمینان کے لئے یہ تمام کام کرتا تھا ،  ایف آئی اے کو دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ چائلڈ پورنوگرافی دیکھ کر اور اسے نیوزی لینڈ ، سویڈن اور امریکہ میں اپنے گروہ کے ارکان سے شیئر کرکے ذہنی سکون محسوس کرتا تھا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے ڈیجیٹل میڈیا سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلقہ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے ۔ایف آئی اے پنجاب کی جانب سے آج چٹھی کے روز رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کردی گئی ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button