تازہ ترین

ڈاکٹر عاصم حسین کو دوبارہ ایچ ای سی سندھ کا سربراہ بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (  آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک بار پھر ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کا سربراہ بنادیا ہے، اس فیصلے کے خلاف سندھ کی جامعات میں 30جنوری سے ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے سابق سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کو دوبارہ سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کاسربراہ بنادیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو دوبارہ چیئرمین ایچ ای سے مقرر کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے 30جنوری سے سندھ میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فپواسا کے مطابق ڈاکٹرعاصم4سال میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لئے انہیں چیئرمین بنانے کےخلاف30جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال ہوگی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کے علاج کے الزامات پر کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی دفعات بھی شامل کیں گئی تھیں۔حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا تاہم 16 نومبر 2017 سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button