تازہ ترین

آج بھری عدالت میں اعلیٰ شخصیت نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر لعنت بھیج دی ،یہ شخص کون ہے؟جان کر آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اسلام آباد (  آن لائن )عدالت اعظمیٰ زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود نے اینکر پرسن شاہد مسعود پر لعنت بھیج دی ۔نجی نیوز چینل ”24نیوز“کی رپورٹ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے میاں عامر محمود کو بلایا تو انہوں نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں شرمندہ ہوں ،ہم نے متاثرہ لوگوں کو بتا یا کہ ان کی بچیوں کو قتل کرنے سے قبل ان کی وڈیوز بنائی گئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص بغیر ثبوت ایسی باتیں کر رہا ہے ،ہم کیوں ایسے لوگوںکو اجازت دیتے ہیں ۔بعد ازاں میاں عامر روسٹرم سے اپنی نشست کی جانب بڑھے تو شاہد مسعود نے اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے آوازیں کسیں کہ آپ آئندہ کے وزیراعلیٰ ہیں ،آپ کو مبارک ہو جس پر میاں عامر فوراً رکے اور جواب دیا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں آپ پر اور آپ کی ایسی باتوں پر ۔یہ گفتگو سن کر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی باتیں نہ کی جائیں ،عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں ۔اس دوران کامران خان اور دیگر صحافیوں نے میاں عامر کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا کہ ایسے شخص کو جواب نہ دیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button