تازہ ترین

اے این پی کے کارکن ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں فخر افغان باچا خان کی برسی میں شرکت کریں۔ خدیجہ سردار ، عیدالحسین

چترال (نمائندہ آوازچترال) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار اور ضلع چترال کے صدر الحاج عیدالحسین نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ فخر افغان باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی میں جوق درجوق شرکت کے لئے رنگ روڈ پشاور پہنچ جائیں اور یہ ثابت کردیں کہ وہ خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کے سچے پپروکار ہیں اور چترال اس پارٹی کا گڑھ بن چکی ہے۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے کیونکہ اس صوبے کے عوام نے محسوس کرلیا ہے کہ ان کے مفادات کو اس پارٹی کے سوا اور کوئی محفوظ نہیں کرسکتے اور ترقی بھی اس پارٹی کے دور حکومت میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال پر گزشتہ اے این پی حکومت نے جو عظیم احسانات کیا تھا ، وہ ناقابل فراموش ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد فخر افغان کے پروانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے پارٹی کارکن 28جنوری کو رنگ روڈ پشاور میں اپنی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button