تازہ ترین

صوبائی حکومت گولین پراجیکٹ سے بجلی لیکر سب ڈویژن مستوج کو دینے کیلئے تیار ہوگئی ، مراسلہ پیسکو کو بھیج دیاگیا۔۔سردار حسین

چترال( نمائندہ  آوازچترال)مستوج سے صوبائی اسمبلی کے رکن سیدسردارحسین شاہ نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدذین اللہ شاہ کی طرف سے اپرچترال باالخصوص ریشن پاورہاوس کے اکیس ہزارصارفین کوبجلی کی فوری فراہمی کے لئے ہدایت جاری کرنے پراظہارتشکرکیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توا نائی وبرقیات نے پیڈوکوہدایت کی ہے کہ جوٹی لشٹ کے گرڈاسٹیشن کے ساتھ اپرچترال کے لائن کو منسلک کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تجرباتی کام کے لئے موجودہ ٹرانسمیشن لائن کواستعمال کرنے پرپیڈوکاکوئی اعتراض نہیں پیڈوگولین گول پاورہاوس کے بجلی حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے ۔اگراس پرکسی قسم کی ترمیم کی ضرورت ہوتوامن عامہ کی صورت حال سے بچنے کے لئے جنگی بنیادپریہ کام مکمل کیاجائے گا۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی طرف سے گولین گول پاورہاوس کی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام مطلوبہ کاغذی کارروائی مکمل کرکے وفاق کوبھیج دی ہے۔ایم پی اے نے گولین گول پراجیکٹ سے چترال کو بجلی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت اور ایم این اے چترال کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی خصوصی کوششوں سے بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی ۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کہیں بھی نیشنل گرڈ کے بے غیر کسی کو بجلی نہیں دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button