تازہ ترین

گیس پلانٹ چترال ٹرانسپورٹیشن کیلئے تیار ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زمین کی خریداری میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ۔۔۔جام کمال خان وزیر مملکت

چترال ( آوازچترال ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی شہزادہ افتخا ر الدین نے جمعرات کے روز وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور چترال میں گیس اسٹیشن کی قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر مملکت نے بتایاکہ ان کی منسٹری کی طرف سے تیاری مکمل ہے اور گیس پلانٹ کسی بھی وقت چترال ٹرانسپورٹیشن کے لئے تیار ہیں لیکن زمین کی خریداری میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ جب تک ضلعے میں متعلقہ حکام کی طرف سے زمین کی خریداری کے سلسلے میں پیش رفت نہیں ہوتی اور مطلوبہ زمین کی قیمت کے بارے میں منسٹری کو دفتری طور پر آگاہ نہیں کیا جاتا ، گیس پلانٹ چترال منتقل کرنا ممکن نہیں کیونکہ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارت ماحولیات کی این او سی اس کے بغیر نہیں مل سکتی۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن شہزادہ خالد پرویز،سابق یوسی ناظم شیشی کوہ سہراب اور چترال سے میڈیا کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button