تازہ ترین

منگل کے دن چترال شہر اور مضافات میں عید کا سماں رہا جب گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال شہر کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی

چترال ( نمائندہ آوازچترال) منگل کے دن چترال شہر اور مضافات میں عید کا سماں رہا جب گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال شہر کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی جس کا وہ بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ گولین گول پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایاکہ منگل کی صبح جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچائی گئی اور سہ پہر تک اسے مختلف ٹیسٹنگ کے بعد اسے پیسکو کی مقامی لائن کو دی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جارہی ہےImage may contain: mountain, pool and outdoor اور یہ سلسلہ دروش تک جاری رہے گا۔ درین اثناء چترال کے عوام نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری کرانے سے لے کر اسے عملی شکل دینے تک قابل تعریف ہے۔ Image may contain: sky and outdoorان کا کہنا تھا کہ چترال میں پانی کی فراوانی کے باجود یہاں بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈ ا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کو اس سے بجلی کی فراہمی سے یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی ہے ۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق نواز شریف کو دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل پر بھر پور توجہ دی۔Image may contain: 1 person

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button