تازہ ترین

148میں نے جمعہ کو 146 زینب الرٹ 145 کے نام سے کالم لکھا ، مجھے صبح 11 بجے شہباز شریف کا پیغام آیا کہ۔۔۔ 147 معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

اسلام آباد (  آن لائن) زینب قتل کیس میں تمام تر حکومتی مشینری کے باوجود شاطر قاتل کا اب تک پتہ نہیں چلایا جاسکا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس قتل کو ٹریس کرنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ کر رکھا ہے جس کا اعتراف معروف کالم نویس جاوید چوہدری نے اپنے ایک کالم میں کیا ہے۔
جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے زینب قتل کیس کے حوالے سے جمعہ کے روز کچھ تجاویز دی تھیں جن پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا تھا اور اس بارے میں شہباز شریف نے انہیں فون کرکے آگاہ بھی کیا تھا۔ جاوید چوہدری نے کہا 148آپ پنجاب حکومت کی سنجیدگی دیکھ لیجئے، میں نے جمعہ کو 148زینب الرٹ147 کے نام سے کام لکھا، مجھے صبح گیارہ بجے میاں شہباز شریف کا پیغام ملا 146ہم فوری طور پر ان تجاویز پر عمل کررہے ہیں۔145 مجھے شام کے وقت پتہ چلا وزیراعلیٰ نے بیس رکنی کمیٹی بنادی ہے اور ایک ہفتے کے اندر قانون سازی اور عمل درآمد کا اعلان کردیا ہے147۔
جاوید چوہدری نے مزید لکھا کہ ہمیں کم از کم کام کرنے والوں کی قدر ضرور کرنی ہوگی، ہمیں 100 فیصد احسان فراموش نہیں ہونا چاہیے، یہ زیادتی ہے اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہم بھی زیادتی کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی زیادتی کر رہی ہے۔
انہوں نے شہباز شریف کے بارے میں لکھا کہ 146 یہ شہروں کے حلیے بدل دیتا ہے، یہ شہروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دے دیتا ہے، یہ دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کردیتا ہے اور یہ زینب جیسے واقعات کے تدارک کیلئے قانون سازی کردیتا ہے، یہ امبر الرٹ جیسا سسٹم بنادیتا ہے تو یہ واقعی کمال ہے، یہ حقیقتاً قابل تعریف ہے147۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button