تازہ ترین

ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتوعوام کاہاتھ اورمیراگریبان ہوگا:شہبازشریف

لاہور(  آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نیب سمیت تمام مستند اداروں سے کہتا ہوں کہ1997ءسے لے کر اب تک میرے دور اقتدارکی تحقیقات کرلیں ، مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو میں عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا، سیاسی جماعتوں کو کوئی بھی لاہور نہیں لایا ، یہ لوگ خود اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے دکھ درد بانٹ سکیں ، انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں ترقی کے مینار کھڑے کرنے کی بجائے کرپشن کے انبار لگائے ہیں ، ان کی نظر میرے استعفے پر نہیں بلکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہے۔
جناح ہسپتال میں برن یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل جو یہاں پر جلسے جلوس کا پروگرام کیا گیا ، پورے پاکستان سے پارٹیوں کے سربراہان آئے۔ ان سب کا مطالبہ تھا کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں۔سیاسی مخالفین کی نظر میرے استعفے پر نہیں بلکہ غریبوں کے لئے بنائے گئے پنجاب حکومت کے جاری منصوبوں پر ہے۔ یہ لوگ ان منصوبوں کی مخالفت میں میری مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے صوبوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں ترقیاتی کام کروائے اور نہ ہی عوام کی بہتری کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا۔
ڈینگی آیا تو ہم نے دھرنے اور ڈرامے کئے ، اس وقت خان صاحب پہاڑوں پر چلے گئے، یہ مخالفت کر رہے تھے ان منصوبوں کی جس سے پورے پنجاب میں ایک جال بچھا دیا ہے، پشاور کی میٹرو اور ، میں شکریہ ادا کرتا ہوں پنجاب کے عوام اور لاہور کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، قوم کے وقت کا ضیاع ہے، یہ اپنے صوبوں میں کیوں نہیں جاتے ، انہوں نے کل کس طرح دشنام طراز ی کا جواب مزید عوامی خدمت سے دیں گے، یہ ہیں وہ منصوبے جن کی وہ مخالفت کر رہے ہیں، انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،میرے استعفے کامطالبہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اپنے صوبوں میں جاری منصوبوں پر جا کر کام کریں۔ کل مال روڈ پر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ، ہمیں گالیوں سے نوازا گیا ، میں ان بیانات پر تبصرہ نہیں کروں گا بلکہ صوبے میں اور تیزی سے ترقیاتی کام مکمل کروں گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت خیبر پختونخوا میں ڈینگی آیا تو ہم نے اس پر دھرنے دیئے اور نہ ہی الزامات کی سیاست کی ۔ پنجاب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار میڈیکل سٹاف وہاں بھیجا تاکہ لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں مگر عمران خان اس وقت پہاڑوں پر چلے گئے تھے۔عمرا ن خان پنجاب پر بات کرنے سے قبل قوم کو اربوں درخت لگانے کے دعوے ، زمینوں کی بندر بانٹ اور احتساب کمیشن کو لگائے جانے والے تالے کا جواب دیں ۔ سیاسی مخالفین احتجاج کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں اور میں پنجاب کے عوام کا عمومی طور پر جبکہ لاہور کے شہریوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔
شہباز شریف نے زینب قتل کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس پر خاصی پیش رفت بھی ہوئی ہے مگر بعض چیزوں کو وقت سے پہلے افشا نہیں کرنا چاہئے ۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ زینب کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button