تازہ ترین

وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپرچترال میں پی ٹی آئی کی الگ ضلعی وتحصیل کابینہ بنانے کی منظوری دیدی


چترال( آواز  رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایک بیس رکنی وفد پارٹی کے سینئررہنمارحمت غازی کے زیرقیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ، گولین گول بجلی گھر،اپرضلع پی ٹی آئی کے تنظیم سازی،ریشن پاورہاوس اوردیگرامورپرتفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے وفدکویقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ گولین بجلی گھرسے اپرچترال کوبجلی دینے کے لئے پیسکو کے ساتھ تمام امورنمٹایاجائے گاپیڈوصارفین کو کوترجیحی بنیادوں پربجلی دی جائے گی اورریشن ہائیڈوپارمیں بھی کام شروع کرچکاہے کام کی رفتارکومزیدتیزکرنے کی ہدایت کی جائے گی اورپیڈوملازمین کی مستقلی کایقین دہانی کی۔وفدکے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے اپرچترال میں پی ٹی آئی کی الگ ضلعی کابینہ بنانے کی منظوری دی اورتحصیلوں میں بھی نئی تنظیم سازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپس میں صلح مشورہ کرکے عہدوں کی حتمی لسٹ پیش کریں جس پرغورکیاجائے گاتمام فیصلے ورکروں کے مرضی سے کی جائے گی ۔وفدوزیراعلیٰ سے مزیدکہاکہ اپرچترال میں تحصیل موڑکہوکانوٹفیکیشن ہوچکاہے جس میں تحصیل ناظم بھی الگ بنانے کامنظوری دی جائے پاکستان تحریک انصاف تحصیل مستوج میں تحصیل ناظم بنانے کی پوزیشن میں ہے۔جس پروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کی۔صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے حوالے سے بھرپورکرداراداکرنے کابھی عہدکیا۔وفدمیں سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندرالملک،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم،(ر)صوبیدارمیجرمیربہادر،خیرمحمدسہیل ،محمداسلم شیروانی ،محمدہاشم ،زاربہار،جیب انوار،حاجی مختاراوردیگرشامل تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button