53

تحریک انصاف کی قیادت دماغ پر زور نہ ڈالے، ہم سیاست سکھا دیں گے: بلاول بھٹو

  تحریک انصاف کی قیادت دماغ پر زور نہ ڈالے، ہم سیاست سکھا دیں گے: بلاول بھٹو

بدین (  آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ اکٹھا کیا گیا ہے جس میں 3 وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی ،خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دے دیا، پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم انہیں سیاست سکھا دیں گے۔بدین میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں، انہیں کیوں اور کس لیے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا، نواز شریف کو سزا ملی اور چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ، نواز شریف سے ملک تو کیا، اپنا چھوٹا بھائی نہیں سنبھالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 لاڈلوں کی لڑائی ہے، ایک لاڈلہ کہتا ہے یہ اثاثے میرے نہیں، دوسرا کہتا ہے کہ یہ اثاثے میرے ہیں جب کہ ایک لاڈلے نے سندھ کے دورے کیے جسے اس کے اپنے کارکنوں نے بھی ووٹ نہیں دیے۔سندھ پر سیاسی یتیم قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے، بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں بچوں پر کیوں ظلم ہورہا ہے، وہاں ملزمان کی سرپرستی کون کررہا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ قصور کے بچے اتنے غیر محفوظ کیوں ہوئے، ہمیں اپنے بچوں کو انصاف دلانا اور مستقبل محفوظ بنانا ہے، ہمیں بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے خاموشی توڑنا ہوگی۔ہم نے سندھ میں بچوں کی آگاہی کے لیے نصاب بنایا ہے

Facebook Comments