تازہ ترین

صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے۔۔ بی بی فوزیہ

  پشاور (   آوازچترال رپورٹ) چترال سے ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جن پر کام جاری ہے ۔ان میں وریجون تاتریچ ،جنجریت سے جنجریت کوہ اور کوشٹ تا لون تک سڑکوں کی توسیع و تعمیرشامل ہے۔ جن کی تعمیر سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام  کو سہولیت میسر آئیگی ۔انھوں نے مذید بتایا کہ چترال کے ان کے علاوہ 20599.115 ملین روپے لاگت کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں بعض نئے اور بعض جاری منصوبے شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button