تازہ ترین

اب میں اپنے کارکنوں کیساتھ نکلوں گا اور طاہرالقادری ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان نے اعلان کردیا، کھلبلی مچادی

 اسلام آباد(  آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کے ساتھ ہے،ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا نوٹس لیں،ان کا کہناتھا کہ طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے 18 جنوری کو پوری طاقت کے ساتھ تحریک میں شامل ہوں گا۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قصورواقعے سے عوام کوبہت دکھ ہوا، مہذب ممالک میں ایسے واقعات کاتدارک کیاجاتاہے،لوگوں کا پنجاب حکومت اور پولیس سے اعتماد اٹھ چکاہے، متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان سے انصاف مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین 4 سال سے انصاف کی فراہمی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا نوٹس لیں اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button