تازہ ترین
اسسٹنٹ کمشنر چترال کی بازار چیکنگ، معتدد کانداروں کو جرمانہ اور تین دکان سیل کردئیے گئے
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے بازار چیکنگ کے دوران ناقص صفائی ، کم وز ن اور نرخ نامہ سے زیادہ قیمت وصولی کے پاداش میں درجنو ں دکانداروں کو جرمانہ اور متعدد کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے اے سی چترال نے قصائی کے دکانوں اور مرغی فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کردیا ۔ اور ساتھ مبلغ 23000روپے موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند کریں اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق خریداری کریں ، زیادتی کی صورت میں انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اسسٹنٹ کمشنر کی مسلسل بازار چیکنگ کو سراہتے ہوئے اس کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے
Facebook Comments