51

آل سب انجینئرایسوسی ایشن چترال کا ہنگامی اجلاس،اپ گریڈیشن کی منظور ی نہ دینے پرمتفقہ طورپر قلم چھوڑ ہرتال کرنے کا اعلان۔

چترال( نمائندہ آوازچترال)مورخہ9 جنوری 2018 کو آل سب انجینئرایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید ضیا الرحمن صدر سب انجینئر ایسو سی ایشن ضلع چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں اس بات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے محکموں کے تمام کیڈر کے اپ گریڈیشن کی منظوری دی جبکہ سب انجینئر کے پی کے کی اپ گر یڈیشن کی منظوری تا حال نہیں دی گئی۔لہذا تمام سب انجینئر ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے کے مطا بق تمام محکمہ جات کے سب انجینئر آج سے قلم چھوڑ ہرتال کرینگے اور مطالبات کی منظوری تک ہرتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔اگر پھر بھی مطالبات منظور نہیں ہوئے تو 15 جنوری 2018سے بنی گالہ میں دھرنادینگے۔

Facebook Comments