تازہ ترین

آل ویلج ناظمین فورم ٹاؤن چترال کی ایک اہم میٹنگ، 20جنوری کو ہر حالت میں ٹاؤن چترال کو گولین گول سے بجلی دینے کا پرزور مطالبہ

چترال ( نمائندہ آوازچترال)مورخہ 9جنوری کو آل ویلج ناظمین فورم ٹاؤن چترال کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ناظم سجاد احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ناظمین نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بحث ہوئی ، چونکہ پشاور سے آنے والی بجلی کی موجودہ صورت حال نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چترال کے عوام خاص کر ٹاؤن کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور عوام کی تمام تر نگاہیں گولین گول 106میگاواٹ کی بجلی پر لگی ہوئی ہے جو حکومتی اعلان یعنی 20جنوری کے انتظار میں ہیں ۔ ابھی سننے میں آرہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتظار میں اس میں مزید تاخیر کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ چترال ٹاؤن کیلئے گریڈ سٹیشن بالکل تیار ہے اور پاؤر ہاؤس بھی تیار ہے ٹنل میں پانی بھی بھرا گیا ہے ٹنل کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے اور تمام انتظامات پورے ہو گئے ہیں ۔ اب اس میں مزید تاخیر بلا جواز ہے ۔
ویلیج ناظمین فورم نے حکومت سے یہ مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ 20جنوری کو ہر حالت میں ٹاؤن چترال کو گولین گول سے بجلی دی جائے جس کیلئے تمام تر انتظامات پورے ہو گئے ہیں ۔ اور اس کے بعد جلد از جلد آپر چترال اور دروش کو بھی بجلی دینے کے انتظامات کئے جائیں بصورت دیگر اس ناانصافی کے خلاف 23جنوری کو ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہو گا ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر ہو گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button