تازہ ترین

روز یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور میٹرک میں پوزیشن ہولڈروں کو وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ۔ ضرورت مند طلباء طالبات تک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے وظائف پہنچانے کے لئے تمام دفتری اور ضابطے کی کاروائی سرانجام دی۔ مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ آوازچترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے لئے آگے جانے کے لئے مواقع کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے تاکہ قوم کی مستقبل کو تابناک اور درخشان بنایاجاسکے ۔ Image may contain: 4 people, people standing and outdoorمنگل کے روز یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور میٹرک میں پوزیشن ہولڈروں کو وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے نسل نو میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر ضرورت ہے تو اسے بروئے کار لانے اور اسے جہت فراہم کرنے کی ہے جس سے ضلعی حکومت عہدہ براہونے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی کو بھی آگے آکر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ضلعی حکومت کی کوششوں میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور ضرورت مند طلباء طالبات تک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے وظائف پہنچانے کے لئے تمام دفتری اور ضابطے کی کاروائی سرانجام دی۔ Image may contain: 2 people, people standing and outdoorاس سے قبل سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اے ڈی پی فنڈ سے 19لاکھ روپے ان ہونہار طلباء و طالبات کی وظائف کے لئے منظور کردیا تھا جوکہ ٹیلنٹ رکھنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے تھے اور یہ ضلع ناظم اور ضلعی حکومت کی طرف سے ان کی بہت بڑی حوصلہ افزائی تھی ۔Image may contain: one or more people, tree and outdoor انہوں نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود نے تمام طریقہ ہائے کار پورا کرنے کے بعد حقدار طلباء وطالبات کی نامزدگی عمل میں لائی جن کو ضلع ناظم آج چیک دے رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ اے ڈی پی فنڈ سے سوشیو سائیکو کونسنلنگ کے لئے مرکز کھولنے کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان خواتین میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے رحجان میں کمی لائی جاسکے۔ Image may contain: 4 people, outdoorاس موقع پر نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اس سیکٹر پر بھر پور توجہ دی ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ ، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، اے سی چترال عبدالاکر م خان ، سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین اور ممبران ضلع کونسل شیراحمد (ارندو) اور رحمت ولی (یارخون) اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی طلباء وطالبات میں چیک تقسیم کئے جبکہ غیر حاضر طلباء وطالبات کے چیک ان کے سرپرستوں نے حاصل کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button