تازہ ترین

طاہر القادری کا 17تاریخ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(  آن لائن)پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ   17جنوری سے ن لیگ کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو گا ،اس سلسلے میں احتجاج کا طریقہ کا ر طے کرنے کے لئے ایک ایکشن کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس11جنوری کو ہوگا جو فیصلہ کرے گی اس احتجاج کا طریقہ کار کیا ہوگالاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم استعفی مانگیں گے نہیں بلکہ لے گیں ،دباﺅ کے ساتھ لیں گے ، اب صرف ہم شہباز شریف ،رانا ثنااللہ اور دیگر کے استعفے نہیں بلکہ پورے ملک میں جہاں ،جہاں ان کی حکومت قائم ہے وہاں سے ان کا حکومت کا خاتمہ ہوگا،ہمارے پاس سارے آپشن کھلے ہیں ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو ماڈل ٹاﺅن کے شہدا ،ملک میں قتل و غارت اور لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا ،ان کے گریبان ہوں گے اور عوام کے ہاتھ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا حکمرانوں کو ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کرنے والوں کو بھی سامنے لانا ہوگا ،وہ ابھی تک ان کی صفوں میں موجود ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے نتیجے میں بننے والی سٹیرنگ کمیٹی اپنی جگہ پر قائم ہے ،آج ہم نے ایکشن کمیٹی بنادی ہے جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قمرزمان کائرہ ،پی ٹی آئی کی طرف سے عبدالعلیم خان،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا،مجلس وحدت المسلین کی جانب سے ناصر شیرازی ،پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈا پورشامل ہوں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا کام یہ ہو گا کہ وہ احتجاج کے تمام امور دیکھے گی،اس کمیٹی کے پاس یہ اختیارات بھی ہوں گے کہ کبھی بھی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی بلاسکتے ہیں،17 جنوری کے احتجاج میں شرکت کیلیے آصف زرداری،عمران خان،سراج الحق،چودھری شجاعت حسین سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button