تازہ ترین

کیا آپ نے واقعی تیسری شادی کر لی ؟صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا تو انہوں نے کیا کیا ؟ہر کوئی حیران رہ گیا

  کیا آپ نے واقعی تیسری شادی کر لی ؟صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا تو انہوں نے کیا کیا ؟ہر کوئی حیران رہ گیا

چکوال (  آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی روحانی پیشوا سے تیسری شادی کی خبر کو موسیٰ مانیکا نے مسترد کرتے ہوئے اس کی تردیدکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے دراصل یہ خبر نجی ٹی وی کے صحافی عمر چیمہ نے دی جس کے بعد میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے لیکن عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی لب کشائی نہیں کی گئی ۔عمران خان چکوال میں جب عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ،صحافیوں کی جانب سے عمران خان سے اصرار کیا گیا کہ وہ شادی کی تردید یا تصدیق کریں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھے اور رفو چکر ہو گئے ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کیاہے کہ عمران خان کے خاندانی ذرائع نے نجی ٹی وی کیپٹل ٹاک کو تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button