تازہ ترین
سوختنی لکڑی کے متعدد اسٹالز کو کم وزن اور گران فروشی پر سیل
چترال (نمائندہ آواز چترال) عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی خصوصی ہدایت پر سوختنی لکڑی کے متعدد اسٹالز کو کم وزن اور گران فروشی پر سیل کردیا جبکہ کئی ایک کو مجموعی طور پر 42ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ انہوں نے دنین اور دوسرے مقامات پر سوختنی لکڑی کے اسٹالوں میں رکھے گئے اوزان کے معیار چیک کیا اور غیر معیاری اوزان رکھنے اور سرکاری نرخ سے ذیادہ قیمت وصول کرنے پر ان کومختلف نوعیت کی سزائیں دے دی جن میں اسٹال کی بندش اور موقع پر جرمانہ شامل ہیں۔ انہو ں نے عوام پر زور دیا کہ وہ لکڑی فروشوں کی طرف سے عوام پر ظلم ڈھانے کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کسی بھی بے قاعدگی کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لے آئیں۔
Facebook Comments