تازہ ترین

ہسپتال ایسی جگہ ہے ۔ جہاں صاف ماحول کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال ( نمائندہ آواز چترال ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے کہا ہے ۔ کہ شہریوں کی سہولت بنیادی ترجیح ہے ۔ اور ہماری کو شش ہے ۔ کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ ہسپتال ایسی جگہ ہے ۔ جہاں صاف ماحول کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کی وزٹ کرنے کے موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر رحمان آفریدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم ، ٹی ایم او قادر ناصر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کا جائزہ لیا ۔ اور اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ سنٹر کی تیاری کے باوجود اپریشنل نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کو بہت مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے ٹراما سنٹرکو اپریشنل کرنے ، ہسپتال کے اندر ڈراپ پوائنٹ اور سڑک کو بہتر بنانے کے ساتھ ون وے بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے اندر غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اور ہسپتال روڈ پر ایمرجنسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کو بھی ناقابل قبول قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے این جی او WISHسے بات کی ہے ۔ جو ہسپتال میں ادویات سٹور کرنے کیلئے وئیر ہاؤس تعمیر کرے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button