تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
دسمبر30 ہفتہ۔قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ گھریلو مصروفیات میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان ہے۔

برج ثور
دسمبر30 ہفتہ۔دن ہنسی خوشی اور خوش و خرم گزرے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔

برج جوزا
دسمبر30 ہفتہ۔بیرون ملک سے عزیز رشتہ داروں کی کوئی اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔

برج سرطان
دسمبر30 ہفتہ۔گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوستوںاور رشتہ داروںکا بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔

برج اسد
دسمبر30 ہفتہ۔اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔

برج سنبلہ
دسمبر30 ہفتہ۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

برج میزان
دسمبر30 ہفتہ۔غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔

برج عقرب
دسمبر30 ہفتہ۔خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔

برج قوس
دسمبر30 ہفتہ۔نیا کاروبار شروع کرنا فائدہ مند رہے گا۔ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کئی کام التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ پریشانی کا اندیشہ ہے۔

برج جدی
دسمبر30 ہفتہ۔زیر مطالعہ کتابوں سے جوش و ولولہ ابھرے گا۔ ذہنی تجسس سے بھرپور کام لیں۔ مل کر معمہ حل کرنے سے تعلق بڑھے گا۔ رات کے خواب کی تعبیر ضرور معلوم کریں۔

برج دلو
دسمبر30 ہفتہ۔کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔

برج حوت
دسمبر30 ہفتہ۔محبت اور رومان میں استحکام رہے گا۔ دونوں پارٹیاں اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گی۔ اپنے راز میں کسی کو شریک نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button