تازہ ترین

شریف خاندان کو گھیرنے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملالیا، کیا کچھ طے پایا؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے معاملے پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں میں غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں اکٹھے یا الگ الگ نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں جماعتوں کا اس حوالے سے یکساں موقف ہے اور کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے اس حوالےسے جلد فیصلہ ہو جائیگا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سےملاقات سے پہلے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ،پی پی پی قیادت بلاول ہاؤس میں مشاورت کریگی۔ مشاورتی اجلاس میں خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، رحمن ملک، سردار لطیف کھوسہ اور منظور وٹو شریک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے معاملے پر اتفاق ہوگیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button