تازہ ترین

عائشہ گلالئی کی ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دیکھتے ہی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے

اسلام آباد (  آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی ویمن ونگ پنجاب کی نائب صدر سیما انوار سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے، ساڑھے پانچ منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں عائشہ گلالئی کو اپنے سارے پلانز بیان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی رہنما سیما انوار سے ملاقات کرکے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے سیما انوار سے تقاضہ کیا کہ وہ انہیں پی ٹی آئی کی ان خواتین رہنماﺅں کی لسٹ فراہم کریں جو پارٹی سے ناراض ہیں۔ عائشہ گلالئی نے سیما انوار کو بھی پارٹی کابینہ میں آنے کی پیشکش کی تاہم انہوں نے یہ پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کردی اور کہا کہ پارٹی میں بہت عزت ہے اس لیے پی ٹی آئی نہیں چھوڑ سکتیں۔ اس ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام بھی بتایا اور انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کا نام ’پاکستان تحریک انصاف گلالئی‘ رکھیں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button