تازہ ترین

قومی اسمبلی میں واٹر اینڈ پاؤر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ؛۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے پیسکو اور پیڈو کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کردی کہ اپر چترال میں پیڈو کے صارفین کو بجلی جنوری کی 5تاریخ تک آپس میں معاہدے کو ختمی شکل دے دیں تاکہ گولین گول بجلی گھر کی افتتاح کے ساتھ ہی اپر چترال کو بجلی دی جاسکے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی

چترال (نمائندہ آواز چترال) قومی اسمبلی میں واٹر اینڈ پاؤر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چترال میں کوغذی کے مقام پر چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین کے زیر صدارت منعقدہو ا Image may contain: 18 people, people smiling, people standing and weddingجس میں کمیٹی کے دیگر ممبران شیر اکبر اور جنید اکبر نے بھی شرکت کی جبکہ واپڈا کے ممبر پاؤر ارشد جاوید اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام اور برقیات کا صوبائی ادارہ پیڈو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس کے تین یونٹوں میں سے پہلا یونٹ اگلے سال جنوری کے 8تاریخ کو چالو کرنے کے لئے تیار ہوگا جبکہ باقی دو یونٹ دو مہینے کے اندر تیار ہوں گے ۔Image may contain: 9 people, people sitting and indoor اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی نے پیسکو اور پیڈو کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کردی کہ اپر چترال میں پیڈو کے صارفین کو بجلی جنوری کی 5تاریخ تک آپس میں معاہدے کو ختمی شکل دے دیں تاکہ گولین گول بجلی گھر کی افتتاح کے ساتھ ہی اپر چترال کو بجلی دی جاسکے Image may contain: 4 people, people sitting, table and indoorجہاں ریشن ہائیڈل پاؤر ہاؤس کے تین سال قبل سیلاب برد ہونے کے بعد سے بجلی نہیں ہے۔ شہزادہ افتخارالدین نے دونوں اداروں پر واضح کردیا کہ اپر چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی نہ کرنے پر حالات امن وامان کا صورت حال پیدا ہوسکتا ہے جس سے حکومت کو بہت ہی مشکلات پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے اس معاہدے کو ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پرعملی شکل دینا ہے۔ Image may contain: sky, table and outdoorاس موقع پر پیڈو اور پیسکو کے نمائندوں نے گولین گول بجلی گھر کے سوئچ یارڈ سے اپر چترال میں پیڈو ٹرانسمیشن لائن کے لئے بجلی کے حصول کو تکنیکی طور پر قابل عمل قرار دیا جو کہ صرف دو اداروں کے درمیاں معاہدے کے بعد آسانی سے ممکن ہے جس کے لئے صرف 60فٹ لمبی تار بچھانے کی ضرورت ہوگی۔ اجلاس میں دروش گرڈ اسٹیشن میں کام میں تیزی لانے اور دروش ٹاؤن کو جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے ملانے والی لائن کو مکمل کرنے کے لئے گہیریت میں بجلی کے کھمبوں کی کمی دور کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں وزیر اعظم کے دورہ چترال کے موقع پر یہ تیار ہوسکے۔Image may contain: 4 people, people smiling, people standing اسی طرح چترال شہر کے قریب گنکورینی سینگور کے مقام پر واپڈا کے ایک میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے حامل پن بجلی گھر کی استعداد کار کو 5میگاواٹ تک بڑہانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے اسے ملاکنڈ ٹو پاؤر پراجیکٹ سے الگ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی کیونکہ اسے ملاکنڈ ٹو پراجیکٹ کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔اجلاس نے ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کے بلوں کی سوفیصد ادائیگی اور بجلی چوری کے رحجان میں کمی کی وجہ سے اس علاقے میں لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لئے پیسکو حکام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں بجلی کی وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔ Image may contain: 6 people, people standing and indoorاجلاس نے چترال میں زرعی زمین کی شدید قلت کے پیش نظر ہائی ٹرانسمیشن لائن کو آئندہ کے لئے آبادی سے کم از کم تین ہزار فٹ انسانی آبادی سے اوپر پہاڑی جگہوں سے گزار نے کے لئے منصوبہ بندی کی ہدایت کردی جبکہ ٹاؤرپول کی تنصیب کے لئے زرعی زمینوں کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔Image may contain: 10 people, people standing گولین گول پراجیکٹ کے سابق پراجیکٹ ڈائرکٹر خان محمد نے بتایاکہ چند سال پہلے وزیر اعظم کی طرف سے چترال کو گولین گول پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کا اعلان کے بعد ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں اس نے پراجیکٹ میں تھرڈ بے (bay)کی سہولت پیدا کی جس کے بغیر اس وقت آسا نی سے بجلی کو سوئچ یارڈ سے براہ راست مقامی علاقوں کو نہیں دی جاسکتی تھی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button