تازہ ترین

نوازشریف کا ستارہ گردش میں، عمران خان کیلئے سب سے بڑی آ گئی

لاہور (   مانیٹرنگ ڈیسک) میاں محمد نواز شریف کا ستارہ اس وقت مکمل طور پر گردش میں ہے ان کے تمام برج اڑ چکے ہیں ان کا ستارہ اس وقت انتہائی بندش میں ہے جبکہ اس کے برعکس عمران خان کا ستارہ نواز شریف کے بر عکس اس وقت زیا دہ طاقتور دکھائی دیتا ہےاگر ستا روں کی چال کے مطابق دیکھا جائے تو عمران خان پر کسی سیاسی پارٹی نے انتہا کا کالا جادو کیا ہوا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے جب عمران خان سٹیج سے گرے تھے وہ بھی ان پر کالے جادوکا وار تھا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان پچھلے الیکشن میں جیت کر برسر اقتدار آ جاتے لیکن کا لے جادو کے اثرات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا عمران خان کے ستارے بتاتے ہیں ان کے اپنے ساتھی جو ان کے نعرے لگاتے ہیں وہ اندر سے ان کے ساتھ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ اتنی محنت کے با جود انہیں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو پا رہا ان باتوں کا انکشاف بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے تازہ ترین پیش گوئی کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنے خلاف کئے گئے جادو کا توڑ کر والیتے ہیں تو آئندہ الیکشن میں نہ صرف ان کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے بلکہ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملکی بحران ختم ہو جائیں گے اور دنیا کے بڑے بڑے ملک پاکستان کی مدد کریں گے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ستارے بتاتے ہیں کہ اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں لہٰذا ان کے برسر اقتدار میں آنے کے چانسز ہیں یعنی اگر عمران خان نے اپنے خلاف کئے گئے کا لے جادو کا توڑ نہ کیا تو ن لیگ زیادہ طا قت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی فضل کریم خان نے جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے ستارے آپس میں بہت زیا دہ ملتے ہیں جس وجہ سے ان میں کبھی اختلافات نہیں ہو سکتے بلکہ اب نااہلی کے بعد جہانگیر ترین عمران خان کے ساتھ اور زیادہ مخلص ہوںگے۔ ستاروں کے حساب سے اگر عمران خان اقتدار میں آ گئے تو جن سیاستدانوں نے لوٹ مار کی ہے وہ انہیں پھانسی پر لٹکا دیں گے عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کیا کہ قدرتی طور پر کوئی ایسا سلسلہ بنے گا کی عمران خان اور جمائمہ کی دوبارہ شادی ہو سکتی ہے لیکن 2018ءمیں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سال میں عمران خان مکمل طور پر اپنی سیاست پر توجہ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حمزہ شہباز کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں وزیراعظم منتخب ہو جائیں کیونکہ آخر وقت میں ن لیگ کی تمام پارٹی حمزہ شہباز کو سپورٹ کر دے گی لیکن اس کے ساتھ ایک تشویش ناک با ت یہ بھی ہے کہ میاں شہباز شریف کے لئے سانحہ ماڈل ٹا?ن کا کیس پریشانی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مریم نواز کے حوالے سے اگر ان کے ستا رے کا جائزہ لیا جائے تو ان کا نام”م“سے شروع ہوتا ہے اس وقت ان کا ستارہ گردش میں ہے گو کہ وہ بہت کوشش کریں گی لیکن زائچے کے حساب سے آگے چل کر ان کو آرمی ایکٹ کے تحت کسی نا کسی کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ڈان لیکس والا معاملہ اتنی جلدی ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا کسی بھی وقت ان کے خلاف آرمی کوئی ایکشن لے سکتی ہے جبکہ ان کے اقتدار میں آنے کے اس وقت کوئی چانسز نہیں ہیں۔ انہوں کہا کہ اگر ہم پیپلزپارٹی کا زائچے کے حساب سے جائزہ لیں تو اس بار پیپلزپارٹی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر پا ئے گی لیکن فی الحال پیپلز پارٹی کا وزارت کےلئے اکثریت حاصل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے بلاول بھٹو سات سال سے پہلے کسی صورت بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ اگر عمران خان اور مذہبی جماعتیں آپس میں اتحاد کرلیں تو یہ لوگ طالبان کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں مگر اس کے لئے ان کو پوری دنیا میں اسلامی قانون نافذ کرنے کےلئے کوششیں کرنی ہوں گی۔عالمی معاملات کے حوالے سے پیشین گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ نیوالے سال میں گاندھی خاندان کی حکومت آئے گی جبکہ اگر امریکہ کی بات کی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو کو ئی ہندو جنونی قتل کر دے گا۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ یہ ہو گی کہ عالم اسلام کو بدنام کیا جائے لہٰذا کوئی ہندو مسلمان کا بھیس بدل کر ایسا کر سکتا ہے ٹرمپ کے لئے آئندہ پانچ سال خطرناک ہیں ان کو چاہئے اپنی سکیورٹی کو بہتر بنائیں اس وقت ٹرمپ کے ساتھ ایک خو بصورت لڑکی کا تعلق ہے جو کہ ان کےلئے خطرناک ہے کیونکہ یہی لڑکی ان کو نقصان پہنچا ئے گی۔انہوں مقبو ضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ آنے والے سالوں میں کشمیر ایک خود مختار ریاست بن جائے گا اور یہ ایک سیاحتی مقام بن جائے گا اگلے چار یا پانچ سال میں انڈیا اور پاکستان کی کشمیر پر جنگ ختم ہو جا ئے گی اور اس کےلئے ایک عالمی طاقت اہم کردار ادا کر ے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button