تازہ ترین

وزیراعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک کس حال میں کاٹا ؟ایسی حالت میں تصویر سامنے آگئی جس میں انہیں ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو گا

اسلام آباد (  آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج 59برس کے ہو گئے اورانہوں نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 27دسمبر 1958کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 6بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں ،وہ وزیر تجارت اور وزیر پیٹرولیم بھی رہ چکے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے گھر والوں کے ساتھ منائی اور اپنے بچوں کی جانب سے لا یا گیا سالگرہ کا کیک کاٹا ۔وزیراعظم کی کیک کاٹتے ہوئے ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم چادر اوڑھے اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور پاجامہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ کھڑا بچہ کیک کاٹنے کے موقع کی تصویر لے رہا ہے ۔کیک بھی کسی عالیشان میز پر نہیں رکھا گیا بلکہ روز مرہ استعمال ہونے والی میز پر ہی کیک کو رکھا گیا جس پر کچھ دستا ویزات اور مزید کچھ روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا ءرکھی ہوئی ہیں ۔انتہائی سادگی کے ساتھ منائی جانے والی اس سالگرہ کی تصویر سوشل میڈ یا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر لوگ بے حد حیران ہوئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button