تازہ ترین

پی ٹی آئی اپرچترال کاالگ ضلعی کابینہ بنانے کامطالبہ /رحمت غازی ،شہز ادہ سکندراوردیگرنے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

چترال ( آواز چترال نیوز  )جمعرات کے روزپاکستان تحریک انصاف اپرچترال کاورکراجلاس پارٹی کے سینئررہنماگل حیات ایڈوکیٹ کے زیرصدرات بو نی میں منعقدہوا۔اجلاس میں اپرچترال کے تمام یونین کونسل سے ورکرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ہریونین کونسل سے ممبران باری باری پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان کے جانب سے چترال کے لئے ضلع وتحصیل سطح پر پارٹی عہدوں کی تقسیم پراپنے رائے کابھرپوراظہارکرتے ہوئے متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اورصدرملاکنڈڈویژن محمودخان نے اپنے دورچترال مورخہ 8نومبر2017کواپرچترال کوالگ ضلع بنانے کاایک تاریخی اعلان کیاتھا اوراس پر عوام کی طرف سے انتہائی خوشی اظہاربھی کیاگیاتھا۔صوبائی حکومت نے اس ا علان کوقانونی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کاآغازکیاہے چونکہ چترال رقبے کے لئے لحاظ سے خیبرپختونخواکاسب سے بڑاضلع تھاانتظامی امورنمٹانے کے حوالے سے مشکلات کے علاوہ علاقے کی غریب عوام کی مسائل کے صحیح معنوں میں نشاندہی اورحل ناممکن تھا ۔صوبائی حکومت نے ضلع چترال کودواضلاع میں تقسیم کا اعلان کرکے عوام کادیرنیہ مطالبہ حل کردیا۔ضلعی قائدین نے قراردادکے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے حکام بالاسے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کے لئے ایک ضلعی کابینہ تشکیل دی جائے اورساتھ ساتھ تحصیل موڑکھو،تورکھواورتحصیل مستوج کے لئے بھی الگ الگ کابینہ سازی تشکیل دی ائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کویوسی اوروی سی سطح پرفغال بناکرعمران کے ویژن کوہرایک فرداورگھرگھرتک پہنچایاجائے۔آخرمیں اپرچترال کی جانب سے ایک وفدتشکیل دی گئی جواس سلسلے میں عمران خان ،پرویزخٹک اورمحمودخان سے مل کرکوئی مثبت حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ پارٹی کومزیدتقسیم اورانتشارسے بچایاجاسکے ۔
ا س موقع پرحالیہ نوٹفیکیشن کے مطابق منتخب ہونے والے سینئرنائب صدرپاکستان تحریک انصاف ضلع چترال رحمت غازی،ضلعی نائب صدرشہزادہ سکندرالملک،سینئرنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی لاسپورجمال الدین اورنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے اپنے عہدوں سے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیا
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button