تازہ ترین

چترال میں ڈیزل ، پٹرول ختم ، متعدد گاڑیاں پارک کردی گئی ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی متاثر

  • چترال ( نمائندہ  آواز) چترال ضلع میں گزشتہ دس دنوں سے آئل کیرج کنٹریکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے تیل نایاب ہوگیا ہے۔ اور چترال کے اندر چلنے والی گاڑیاں پارک ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئل کیرج کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کرایوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی طور پر ہڑتال پر ہیں ۔ جس کیوجہ سے سہالہ سے چترال ضلع کیلئے آئل کی ترسیل گزشتہ 18دسمبر سے بند ہے ۔ اس ہڑتال کی وجہ سے چترال کے تقریبا 35آئل پمپوں میں گزشتہ دن سے ڈیزل اور پٹرول کی اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کے ساتھ پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں کو بھی تیل نہ ملنے کی وجہ سے گاڑیاں پارک ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کے ساتھ عام شہری بھی بری طرح متاثر ہیں۔ دریں اثنا چترال کے پمپ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی پریس کانفرنس کے زریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئل کیر ج کنٹریکٹروں کی جائز مطالبات کو تسلیم کرکے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی جائے۔پمپ مالکان کے مطابق ان کے پاس ایک ہفتے سے دس دن کیلئے سٹاک موجود ہوتا ہے ۔ جو ختم ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق چترال میں روزانہ فیول کی کنزمشن تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹر ہے ۔ انھوں نے مذید بتایا کہ این ایچ اے اور پی ایس او حکام نے مشترکہ طور پر پندرہ ہزار لیٹر اُٹھانے کے قابل گاڑیوں کو توڑ کر بارہ ہزار لیٹر کرنا کی ہدایت کی ہے۔ جس کی وجہ سے آئل ٹینکر مالکان کرایہ میں اضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button