تازہ ترین

ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ ؛۔اس مہم کی کامیابی کو ہر صورت میں ممکن بنائی جائے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ آواز چترال) ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے زیر صدارت اجلاس میں تمام تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ضلعے کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں بیک وقت مہم چلائی جائے گی جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرنا ، Image may contain: 2 people, people standing and outdoorدو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو کیڑا مار ادویات پلانا، حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانا اور صحت کے اصولوں کے بارے میں عا م لوگوں میں آگہی پیدا کرنا ہے ۔ Image may contain: 2 people, tree and outdoorاس موقع پرقائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رحمن افریدی، کوارڈینٹر فیملی ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر فیاض رومی، ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد اور ضلعی خطیب مولانا فضل مولیٰ اور دوسروں نے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔Image may contain: 1 person, beard and outdoor انہوں نے کہاکہ عام لوگوں میں صحت اور حفظان صحت سے متعلق آگہی پھیلاناان کی شعور کی بیداری کا ذریعہ بنے گی جوکہ مجموعی طور پر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ممد ومعاون ثابت ہوگی Image may contain: 1 person, standing and outdoor۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی کو ہر صورت میں ممکن بنائی جائے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جبکہ کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔Image may contain: 9 people, tree and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button