تازہ ترین

چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کسی دوسرے ضلعے کو منتقل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت ۔ اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائے گی ۔ جماعت اسلامی چترال

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کسی دوسرے ضلعے کو منتقل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائے گی جس میں ضلعے کی دوسری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر انتخابات کی مکمل بائیکاٹ بھی شامل ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال کی جعرافیائی حیثیت، پسماندگی اورعلاقے کی وسعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں نہ صرف صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو بحال رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس سیٹ میں اضافہ بھی ناگزیر ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اس اعلان نے چترال کے طول وعرض میں عوام میں صف مایوسی بچھادی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ظالمانہ فیصلے سے چترال مزید پسماندگی کی طرف جائے گی اور چترال کے غیور عوام اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button