تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے چترال شہر کے مضافات میں دروش روڈ پر واقع متعدد ماربل فیکٹریوں کا معائنہ۔اور ان سے خارج ہونے والے فاضل مواد سے دریائے چترال کی آلودگی کے حوالے سے عوامی شکایات جائزہ لیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعہ کے روز چترال شہر کے مضافات میں دروش روڈ پر واقع متعدد ماربل فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور ان سے خارج ہونے والے فاضل مواد سے دریائے چترال کی آلودگی کے حوالے سے عوامی شکایات جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ماربل فیکٹریوں میں فاضل مواد کو ٹھکانے لگانے کا محفوظ انتظام نہ ہونے اور ان سے دریائے چترال میں آلودگی کا سبب بننے کی بنا پر ان کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام فیکٹری مالکان کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مناسب کرنے تک اپنی فیکٹریاں نہیں کھول سکتے Image may contain: outdoor, nature and waterجبکہ نئی فیکٹری لگانے والوں پر لازم کردیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے معائنہ کروانے کے بعد ہی فیکٹری میں کام شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دریائے چترال میں ماربل فیکٹریوں اور دوسرے فاضل مواد گرجانے کی وجہ سے دریا میں آلودگی کے سخت نتائج برامد ہوں گے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Image may contain: one or more people and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button