تازہ ترین

مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پرامریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جاری

  مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پرامریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جاری

نیویارک (  آن لائن) مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف یمن اور ترکی کی مشترکہ قرارداد پر ووٹنگ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، اس اجلاس میں یمن اور ترکی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف پیش کی گئی قراردادپرووٹنگ ہو گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ  ہ اقوام متحدہ فلسطین کے لوگوں کی آخری امید ہے ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی کونسل میں قراردادکوویٹوکرناامریکا کی بڑی غلطی تھی، اس طرح کے رویے سے قیام امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی حصہ ہے اور پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button