تازہ ترین

اپر چترال کو بجلی نہ دینے کی صورت میں بھر پور عوامی تحریک چلائی جائے گی ،اراکین ویلج کونسل پرواک

بونی ( مائندہ آواز چترال)اپر چترال گزشتہ 30ماہ سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، جبکہ اب اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ گولین گول بجلی گھر سے بھی اپر چترال کو بجلی دینے کا کوئی امکان نہیں ۔اگر علاقےکو جلد ازجلد بجلی فراہم نہیں کی گئی تواس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور حکومت کے خلاف بھر پور عوامی تحریک چلایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اراکین ویلج کونسل پرواک نے اپنےایک اجلاس میں کیا۔ اجلا س میں اخباری رپورٹوں اور سیاسی بیانات کے تناظر میں ساری صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ایم این اے چترال   افتخار الدین اور ایم پی اے مستوج سید سردار حسین کی جانب سے مسلسل اخباری بیانات آرہے تھے کہ گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی دیا جارہا ہےاور دونوں محترم ممبران ایک سے بڑھ کے ایک کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے تھے۔ جبکہ مصدقہ رپورٹوں کے مطابق ابھی تک پیڈو اور واپڈا کے درمیا ن اپرچترال کو بجلی دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا جس کی وجہ سے اپر چترال سمیت لوئر چترال کے کوہ یوسی کو مستقبل قریب میں بھی بجلی ملنے کا کوئی امکان نہیں۔اراکین کونسل کا کہنا تھا کہ اگر پیڈو اور واپڈا کے درمیان ریشن پاور ہاوس صارفین کو بجلی دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ ابھی تک نہیں ہوا ہےتو ممبر صوبائی اور ممبر قومی اسمبلی کیا کررہے تھے؟ دونوں سوشل میڈیا اور اخباری بیانات میں مسلسل اس بات کا کریڈٹ لے رہے تھے کہ 25دسمبر تک گولین گول بجلی گھر سے ریشن پاور ہاوس صارفین کو بجلی دیا جارہا ہے۔ اراکین کونسل نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار حسین،ایم این اے چترال افتخارالدین اور پی ٹی آئی چترال کےاعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اس سلسلے میں اپنا کرداراداکریں اورگولین گول بجلی گھر سے ریشن پاور صارفین بالخصوص اپر چترال کے لئے بجلی کا بندوبست کریں اور پیڈو اورواپڈا کےدرمیان جلد ازجلد معاہدہ طے کروایا جائے۔ممبران ویلج کونسل نے کہا کہ اگرعلاقے کےاس گھمبیر مسئلے کی جانب انتظامیہ اور اراکین اسمبلیوں نے توجہ نہ دی تو بھر پورعوامی تحریک چلائی جائےگی اور کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی ذمہ داری ضلعی وتحصیل انتظامیہ اورخصوصا ایم این اے افتخارالدین اورایم پی اے سردار حسین پرعاید ہوگی ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button