تازہ ترین

نیا وزیراعظم کون ہوگا؟جاتی امرا میں اہم ترین اجلاس، نواز شریف نے شہباز شریف کے بارے میں اہم ترین اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات نہ چاہتے ہوء بھی شہباز شریف کی بات ماننی پڑتی ہے۔سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف محنت اور کارکردگی کی وجہ سے سامنے آئے، انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔بدھ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شبہاز شریف کووزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا، یہ فیصلہ نواز شریف نے جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں کیا، شبہاز شریف نے تیز رفتارترقی کے ویژن سے خود کو منوایا ، شہباز شریف محنت اور کارکردگی کی وجہ سے آگے آئے۔ نواز شریف نے کہا کہ کسی ایشو پر اختلاف رائے شہباز شریف کا حق ہے، شہباز شریف نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، بعض اوقات نہ چاہتے ہوء بھی شہباز شریف کی بات ماننی پڑتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button