تازہ ترین

پاکستان پر انحصار مکمل طورپر ختم،افغانستان نے بھارت کو گرین سگنل دے دیا،چونکادینے والے انکشافات

کراچی(این این آئی)پاکستان پر انحصار مکمل طورپر ختم،افغانستان نے بھارت کو گرین سگنل دے دیا،چونکادینے والے انکشافات،بھارت نے پاکستانی گندم کی سب سے بڑی مارکیٹ افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے،بھارت سے 15 ہزار ٹن گندم کی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے جبکہ افغانستان نے مزید گندم درآمد کرنے کے لئے بھارت کو گرین سگنل دے دیا ہے پاکستان کے پاس اس وقت پنجاب میں58 لاکھ ٹن، سندھ میں 17 لاکھ ٹن، کے پی کے میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن ، بلوچستان ایک لاکھ ٹن اور پاسکو کے پاس گندم کے18 لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں۔ آئندہ برس بھی پاکستان کےپاس 55 سے 60 لاکھ ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک ہوگا ۔پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنی کئی دہائیاں پرانی منڈیا ں کھو رہا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے زمینی راستوں سے گندم کی ایکسپورٹ پر پچھلے 10 ماہ سے پابندی عائد ہے ، عالمی منڈی میں گندم کی قیمتیں 120 سے 180 ڈالر فی ٹن ہیں جبکہ پاکستانی گندم کا ریٹ 310 ڈالر فی ٹن ہے اس لئے پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی گندم فروخت نہیں کر پا رہا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button