تازہ ترین

پاکستان میں صرف ایک تبدیلی آسکتی ہے اور وہ ۔ ۔ ۔“سابقہ بیگم ریحام خان نے عمران خان پر براہ راست ”حملہ“ کردیا

 
لاہور(  آن لائن )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل

قراردیئے جانے پر ”مجھے سب یادہے“ کے تبصرے کے بعد ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور کہاکہ پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی، بیگمات کی تبدیلی !ریحام خان کی طرف سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”بیگم کی تبدیلی وہ واحد تبدیلی ہے جو پاکستان نے دیکھی“۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لکی مروت میں میک اپ کے سامان کی خریداری میں مصروف ہیں اور اسی دوران و ہ میک اپ کے سامان سے متعلق بریفنگ بھی لے رہی ہیں، اسی دوران ایک شخص نے تبدیلی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہاکہ اصل تبدیلی اب آرہی ہے ؟ ریحام خان نے استفسار کیا کہ مثبت یامنفی تبدیلی؟صحافی نے بتایاکہ یہاں ہر چیز ایک نمبر ملتی ہے ، باہر ہر چیز دونمبر اور تبدیلی کے نام پر نعرے لگا رہی ہے ، جس پر ریحام خان نے کہاکہ ”تبدیلی تو ہرطرح کی ہوسکتی ہے، لپسٹک کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے، کس تبدیلی کی آپ بات کررہے ہیں؟ بیگمات کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے“۔ویڈیو دیکھئے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button