تازہ ترین

بریپ کے مقام پر مبینہ طور پر قتل ہونے والے اسلم بیگ کی قبرکشائی ، جسم کے نمونے لیکر فارنزک لیبارٹری کیلئے بھیج دیا گیا

  •  چترال(نمائندہ  آواز چترال) اس سال 14 اپریل میں بریپ کے مقام پر مبینہ طور پر قتل ہونے والے جوان اسلم بیگ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم عمل میں لانے کے ساتھ ان کے جسم سے پندرہ مختلف حصوں سے نمونے پشاور اور لاہور کے فارنزک لیبارٹریوں کو ارسا ل کردئیے گئے ۔ چترال پولیس کے ترجمان انسپکٹر محسن الملک نے چترال ٹائمز کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال کے حکم پر سول جج بونی اعجاز یونس کی موجودگی میں محکمہ صحت کے تین ڈاکٹروں ڈاکٹر رشید ظفر، ڈاکٹر فرمان اور ڈاکٹر سعد پر مشتمل ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ قبرکشائی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ وقوعہ کے بعد ان کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا جبکہ 10اکتوبر کو اسلم بیگ کے والد پردوم بیگ نے اپنی بہو اور ان کے نئے شوہر کے خلاف مستوج تھانے میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ا پنے بیٹے کی موت کو طبعی موت نہیں بلکہ قتل قرار دے کر ان دونوں کو ذمہ دار قرار دیاتھا۔ محسن الملک کا کہنا تھاکہ اسلم بیگ کی بیوی زکیہ اور ان کے شوہر ژوپو یارخون سے تعلق رکھنے والے سید شہاب کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سید شہاب کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ زکیہ نے عدالت سے قبل آز گرفتاری ضمانت لے رکھی ہے۔ انھوں نے چترال ٹائمز کو مذید بتایا کہ سید شہاب نے پولیس کے سامنے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تھا جبکہ عدالت کے سامنے اعترام جرم سے انکارکیا جس کے بعد انہیں جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button