تازہ ترین

نااہلی تو پکی تھی لیکن عمران خان آخری وقت میں کس کی وجہ سے بچ نکلے؟ حامد میر نے نام بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل ہونے سے کس نے بچایا، اس کا انکشاف کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کو ان کی سابق اہلیہ جمائما نے بچایا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلے کے بعد سینئر صحافی حامد میرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد جمائمہ خان نے پرانی دستاویزات دے کر عمران خان کو بچایا جن کی وجہ سے سپریم کورٹ مطمئن ہوئی۔ ٹوئیٹر پر سینئر صحافی کے اس ٹویٹ کے بعد تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا تبصرہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جمائما کا ذکر بھی جاری ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button