تازہ ترین

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے صدر سرتاج احمد خان کی وزیر اعظم سے ملاقات

  • چترال ( نمائندہ  آواز چترال ) چیمبر آف کامرس پاکستان کے سابق سینئر نائب صدر اور معروف صنعت کار انجم نثار کی قیادت میں مختلف چیمبرز کے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان سے گزشتہ دن وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں چترال کی نمائندگی چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کی جبکہ ایگزیکیٹو ممبر صدر قذافی بھی اس کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں صنعت و تجارت کے وفاقی وزیر و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔سرتاج احمد خا ن نے چترال کے حوالے سے وزیر اعظم کو پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ چترال قدرتی وسائل سے ملامال ہے ۔ جو ہائیڈرو، منرل ، ٹورزم، تجارت اور خاص کر کراس بارڈ ٹریڈ کیلئے انتہائی موذون علاقہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شاہ سلیم اور آرندور میں انٹری پوائنٹ کھولے جائیں۔اور آرندو میں ڈرائی پورٹ قائم کیا جائے۔سرتاج احمد خان نے مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے تیس میگاواٹ بجلی آرزان نرخوں پر اہالیان چترال کو دی جائے۔ تاکہ جنگلات اور آبی ذخائر کو بچایا جائے سکے۔ انھوں نے بتایا کہ جنگلات کی کٹائی اور جلانے کی لکڑی پر پابندی اُس صورت میں کامیاب ہوسکتی ہے کہ جب چترال کے عوام کو سستے نرخوں بجلی کی دستیابی میسر ہو۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے مین ڈیمز کو چترال سے ہی پانی مل رہا ہے۔ لہذا چترال کے جنگلات اور گلیشئر کو پگھلاؤ سے بچا نا پاکستان کو بچانے کے مترادف ہے ۔سرتاج احمد نے چیمبر آف کامرس چترال کیلئے زمین کیلئے فنڈز کے مطالبے کے ساتھ وزیر اعظم کو چترال آنے کی بھی دعوت دی ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال کے مسائل کے حوالے سے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ ہم اکنامک زونز کو ترقی دے رہے ہیں۔ جبکہ سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے چترال کے مسائل کیلئے کمیٹی بنا کر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button